ناروے کی سپر مارکیٹ میں نامعلوم شخص کا تیر کمان سے حملہ، متعدد ہلاکتیں

7

ناروے میں نامعلوم ملزم نے سپر مارکیٹ میں داخل ہوکر تیر کمان سے حملہ کرکے متعدد افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق دارلحکومت اوسلو کے جنوب مغربی قصبے کونسبرگ میں نامعلوم ملزم نے تیر کمان سے حملہ کرکے کم از کم 4 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام تقریبا سو 6 بجے پیش آیا۔ اس حوالے سے پولیس چیف اوئیونڈ آس کا کہنا ہے کہ ہم نے اس واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا  ہے اور اب تک کی معلومات کے مطابق یہ کام اس نے اکیلے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے تاحال ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی گئیں ہے تاہم مقامی ذرایع ابلاغ  کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اب تک کم از کم 4 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق مزید تفتیش کے بعد اس واقعے کے محرکات کا پتا چل سکے گا کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی تھی یا نہیں، میئر کیری این نے مقامی اخبار وی جی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہمارے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں یہ ہیں ، یہ بہت ہی دردناک واقعہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.