مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

15

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 12 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 12 روپے کمی کے بعد 254 روپے سے کم ہوکر 242 روپے کلو ہوگئی ہے۔

تاہم فارمی انڈے کی قیمت میں فی درجن 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک درجن انڈوں کی قیمت 164 روپے سے بڑھ کر 166 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب سال 2022 میں مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات (ایس پی آئی) کے مطابق آلو 5.23 فیصد، چکن 4.45 فیصد، کیلے 2.56 فیصد اور پیاز سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی 0.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کا کہنا ہے کہ برائلر مرغی 8 روپے 96 پیسے ، دال مسور 3 روپے 23 پیسے ، دال مونگ 1 روپے 67 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ چینی کی فی کلو قیمت 62 پیسے اضافے کے بعد 92 روپے 74 پیسے فی کلو ہوگئی۔

علاوہ ازیں رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 25 ایشاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سات ایشیاء کی قیمتوں میں کنی آئی اور 19 ایشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم  رہی، کم آمدنی رکھنے والا غریب طبقہ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جس کے لیے مہنگائی کی شرح 21.38 فیصد رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.