لاہور میں ٹرانسفارمر گرنے سے خاتون کی ہلاکت، نیپرا نے نوٹس لے لیا

13

افسوس ناک واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، ترجمان نیپرا - فوٹو:فائل

افسوس ناک واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، ترجمان نیپرا – فوٹو:فائل

 لاہور: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے لاہور میں ٹرانسفارمر گرنے سے خاتون کی ہلاکت اور کمسن بچی کے شدید زخمی ہونے پر نوٹس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ بازار میں  ٹرانسفارمر گرنے کے معاملے پر نیپرا نے نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے افسوس ناک واقعے کی فوری تحقیقات کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس کے لیے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اتھارٹی نے لیسکو حکام سے بھی واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے تاکہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.