0

’قوم شہدا کی قدر کرتی ہے‘، صدر مملکت کا شہدا کے لواحقین سے رابطہ، اظہار تعزیت

صدر نے 20 مئی کو ٹانک میں حسین نائیک محمد عتیق رجب علی، بلوچستان میں سپاہی مدثر مید اور عبدالقدیر کے لواحقین سے بات کی/ تصاویر
صدر نے 20 مئی کو ٹانک میں حسین نائیک محمد عتیق رجب علی، بلوچستان میں سپاہی مدثر مید اور عبدالقدیر کے لواحقین سے بات کی/ تصاویر

اسلام آباد: صدر عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر نے 20 مئی کو ٹانک میں حسین نائیک محمد عتیق رجب علی، بلوچستان میں سپاہی مدثر مید اور عبدالقدیر کے لواحقین سے بات کی۔

صدرمملکت نے 20 مئی کو زرغون بلوچستان میں سپاہی ظہیر کے خاندان سے بھی رابطہ کیا اور شہدا کی وطن کیلئے گراں قدرخدمات اورقربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ شہدا کے بلند درجات اور لواحقین صبر اور جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے شہدا کے جذبہ حب الوطنی اور فرض سے لگن کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ اپنے قوم شہدا کی قدر کرتے ہوئے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply