سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 34 کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت سندھ

5

محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 34 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ڈینگی کی پاکستان میں صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ شایا کی جس میں کہا گیا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 34 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 21 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں 5، مٹیاری میں 5 اور میرپورخاص میں 4 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ میں ماہ اکتوبر میں ڈینگی کے اب تک 552 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماہ اکتوبر میں ضلع وسطی میں 70، ضلع شرقی سے 71، ضلع کورنگی سے 67، ضلع جنوب سے 40، ضلع غربی سے 35 اور ضلع ملیر سے 20 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ادارے کا کہنا تھا کہ رواں سال سندھ میں جنوری تا اگست تک ڈینگی کے 1365 کیس رپورٹ ہوئے تھے اور سندھ میں ستمبر کے مہینے میں 603 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
محکمہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی کے باعث اب تک 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.