سندھ حکومت کا کورونا پابندیوں کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری

13

کراچی اور حیدر آباد میں انڈور تقریبات پر محکمہ داخلہ سندھ نے 15 فروری تک پابندی عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جسکے تحت کراچی اور حیدرآباد میں انڈور تقریبات پر پابندی عائد کی ہے جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 300 ویکسی نیٹڈ افراد شرکت کرسکتے ہیں۔

کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں انڈور تقریبات میں 300 افراد کی شرکت اور آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد کی اجازت دی گئی تاہم دونوں قسم کی تقریبات میں افراد کا ویکسی نیٹڈ ہونا لازمی ہے۔ حکم نامے کے تحت تقریبات میں کھانوں کو ڈبوں میں پیش کرنے کی ترغیب بھی دلائی گئی ہے۔

کراچی اور حیدرآباد میں جِم، پارکس، مزارات اور سینما گھروں میں گنجائش کے تناسب سے 50 فیصد افراد کو آنے کی اجازت ہوگی جس کیلئے ویکسی نیٹڈ ہونا لازمی قرار پایا ہے۔

کراچی اور حیدرآباد میں 1 فروری سے اسکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے کم از کم ایک ویکسین کی ڈوز لازمی ہوگی۔ جبکہ 12 سال سے کم عمر بچے 50 فیصد حاضری کے ساتھ متابدل دنوں میں اسکول جاسکیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.