دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے، کراچی دوسرے نمبر پر رہا

7

لاہور میں آلودہ ذرات کی مقدار177 اور کراچی میں 175پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈ ہوئیں ۔ فوٹو : فائل

لاہور میں آلودہ ذرات کی مقدار177 اور کراچی میں 175پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈ ہوئیں ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: بدھ کو کراچی اور لاہور کی فضائیں مضر صحت رہیں، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے اور کراچی دوسرے نمبر پر رہا۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق بدھ کی صبح لاہور دنیا کی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے اور کراچی دوسرے نمبر پررہا،لاہور میں آلودہ ذرات کی مقدار177 اور کراچی میں 175پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈ ہوئیں۔

دنیا کے آلودہ شہروں میں دہلی تیسرینمبر موجودرہا،درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت،201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت جبکہ 301 سے زائد درجہ، خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.