جنت مرزا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

3

پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ ٹک ٹاک کے بعد انسٹاگرام پر بھی چھاگئیں۔

جنت مرزا کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 3 ملین یعنی 30 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

جنت مرزا نے کامیابی کے اس موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تین ملین فالوورز کے لئے خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی دو تصویریں شیئر کیں۔

جنت نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ تقریباً 3 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ اُس وقت تک دھوپ کو محسوس کریں، جب تک دوسروں کو اس کا احساس ہو۔

جنت مرزا کی جانب سے 13 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر نئی  تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس پر اب تک ایک لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

صارفین کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار کو 3 ملین فالوورز کی مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر 16 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.