جرمنی میں نماز جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت

6

جرمنی کے شہر کولون کی تمام 35 مساجد کو اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت، (فوٹو: فائل)

جرمنی کے شہر کولون کی تمام 35 مساجد کو اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت، (فوٹو: فائل)

برلن: جرمنی نے کولون شہر میں ملک کی سب سے بڑی مسجد سمیت 35 مساجد کی انتظامیہ کو نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر کولون میں مسلم برادری اور مقامی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے تحت شہر کی تمام 35 مساجد کو نماز جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت ہوگی جن میں ملک کی سب سے بڑی مسجد بھی شامل ہے۔

جرمنی کے شہر کولون کے میئر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرا شہر مختلف ثقافتوں اور تہزیبوں کا امتزاج ہے۔ مؤذن کو لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دینا ان کے لیے احترام کی علامت ہے۔

 

لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دو سال کے لیے دی گئی ہے جس کی تجدید کی جا سکے گی۔ معاہدے کی تجدید لاؤڈ اسپیکر کے حجم کی حد کی پابندی اور پانچ منٹ سے زیادہ طویل اذان نہ ہونے سے مشروط ہوگی جب کہ اذان سے پہلے پڑوسی عمارتوں کو مطلع کرنا بھی ضروری ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.