جائفل کے تیل استعمال آپ کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے؟

26

جائفل پاکستانی کھانوں میں خوشبو اور ذائقے کے لئے استعمال کیا جانے والا عام مصالحہ ہے، مگر اس کے طبی فوائد سے بہت کم لوگ ہی واقف ہیں۔

جائفل تو لوگ استعمال کرتے ہی ہیں مگر اس کا تیل بھی کسی جادوئی چیز سے کم نہیں، جائفل کا تیل ایک اہم اسنشئیل تیل ہے اور یہ تیل کئی بیماریوں کے علاج میں مفید ہے۔

 آیئے جائفل کے تیل کے استعمال اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہیں۔

جائفل کے تیل کے حیرت انگیز فوائد

ذہنی تناؤ اوردرد کا علاج

جائفل کا تیل ذہنی تناؤ یعنی ڈپریشن سے نجات دلانے کے لئے بہترین ہے، کیونکہ اس میں سکون آور خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ دماغ کو سکون پہنچانے والے ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے، بعض ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے، جو ڈپریشن کو ختم کرنے کے لئے بےحد ضروری ہے، چینی طب میں جائفل کا تیل جوڑوں کی سوجن اور پٹھوں کے درد کو کم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

Feeling Down Lately? It Might Be Situational Depression – Cleveland Clinic

بلڈ شوگر لیول

جائفل کے تیل کا ایک سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ یہ خون میں موجود بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے ماہرین کے مطابق جائفل کا تیل آپ کے جسم میں بلڈ شوگر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتا ہے، کئی مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جائفل کا تیل جسم میں انسولین کے عمل کو بہتر بناتا ہے، جو خون میں گلوکوز کو منظم کرنے کا ذمہ دار ہے۔

Is there a connection between COVID-19 and diabetes? What experts say - The Week

گردش جسم میں خون کی

 جائفل کے تیل میں ایک ایسی منفرد مہک ہوتی ہے جو خون کی خراب گردش میں مبتلا افراد کے علاج میں مدد کرتی ہے، یاد رہے کہ جائفل کے تیل کا کسی بھی شکل میں استعمال آپ کے جسم کے تمام خلیوں تک آکسیجن پہنچانے میں مدد کرسکتا ہے۔

How To Improve Circulation: 4 Steps For Better Blood Flow | HumanN

ماہواری کے درد کا علاج

عورتوں اور بچیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ماہواری کے دنوں کا درد ہے، ایسے میں جائفل کا تیل ان کی مدد کر سکتا ہے اگر خواتین ماہواری کے جائفل کے تیل سے پیٹ کمر اور جسم میں جہاں بھی درد ہو اس کا استعمال کریں تواس درد سے نجات ممکن ہے، ساتھ ہی اس کی خوشبو سونگھ کر بھی پُرسکون ہونے میں مدد ملے گی۔

Severe Menstrual Cramps: Home Remedies & When to See a Doctor

نیند میں بہتری

ہماری آدھی سے زیادہ بیماریوں کی وجہ ہے نیند کی کمی، ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی انسان کو جلدی تھکا دیتی ہے، قوتِ مدافعت میں کمی کا سبب بنتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انسان بیماریوں کے خلاف لڑنے کے  بجائے بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے، جائفل کا تیل ایک سکون آور تیل ہے، یہ اعصاب کو سکون بخشتا ہے اور نیند لانے میں مدد دیتا ہے اس کے لئے سر میں ہلکا سا جائفل کا تیل لگائیں اسے سونگھیں اور ماتھے پر اس سے مالش کریں۔

17 Proven Tips to Sleep Better at Night

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.