تربت دھماکے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کا دھرنا

4

بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک کوئی چیز زور دار دھماکا سے پھٹ گئی ۔ فوٹو : ٹویٹر

بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک کوئی چیز زور دار دھماکا سے پھٹ گئی ۔ فوٹو : ٹویٹر

تربت میں 2 روز قبل دھماکے میں بچوں کی ہلاکت کے خلاف لواحقین کے دھرنا دے دیا۔

تربت میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین نے میتوں کے ہمراہ ریڈ زون کے سامنے دھرنا دے دیا جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام اور شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے 11 اکتوبر کو تربت کے علاقے کیچ  میں ہوشاب کے مقام پر ہونے والے دھماکے میں 2 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک کوئی چیز زور دار دھماکا سے پھٹ گئی۔

واقعہ کے بعد جب دیکھا گیا تو 3 بچے دھماکا کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے تھے ان کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.