بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ

4

حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا اور زمین پر گرنے سے پہلے ہی طیارے میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا اور زمین پر گرنے سے پہلے ہی طیارے میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انڈین ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کا مشاق طیارہ بھنڈ کے گاؤں بابیدی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور گوالیار فضائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا اور زمین پر گرنے سے پہلے ہی طیارے میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

طیارہ گرنے کی زوردار آواز سنتے ہی درجنوں دیہاتی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے پائلٹ کی زمین پر اترنے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کرلی۔ بھارتی فضائیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.