0

بشریٰ بی بی نے الزام تراشی پر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

تصاویر: فائل
تصاویر: فائل

اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام تراشی پر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا

تحریک انصاف کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے مریم نوازکو قانونی نوٹس فیصل فرید ایڈوکیٹ کی وساطت سے بھجوایا گیا ہے۔ نوٹس میں مریم نواز سے 7 روز میں بشریٰ بی بی سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔

نوٹس کے مطابق مریم نواز نے یکم مئی کو لاہور میں بشریٰ بی بی کے خلاف اور بے بنیاد الزام تراشی کی، بیان نہ کرنے پر مریم نواز کے خلاف رابطہ فوجداری اور ہتکِ عزت کی کارروائی کی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی مکمل طور پرگھرکی دہلیز تک محدود اور باپردہ خاتون ہیں، مریم نواز بشریٰ بی بی اور اہلِ خانہ کو بدنام کرنے کے لیے بدنیتی پر مبنی مہم چل رہی ہے۔

مریم نواز کے جواب پر تنقید کا متن بھی نوٹس کا حصہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply