این سی بی نے آریان خان کو ’’سپر ڈوپر اسٹار‘‘ بنادیا، رام گوپال ورما

5

شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کو صرف سپر اسٹار بنایا، رام گوپال ورما فوٹوفائل

شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کو صرف سپر اسٹار بنایا، رام گوپال ورما فوٹوفائل

ممبئی: بھارتی ہدایت کار رام گوپال ورما نے کہا ہے کہ این سی بی نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ’’سپر ڈوپر اسٹار‘‘ بنادیا۔

منشیات کیس میں گرفتار کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی گزشتہ روز بھی ضمانت نہ ہوسکی اور اب آریان کے لیے آواز اٹھانے والوں میں بھارت کا ایک اور معروف نام شامل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہدایت کار رام گوپال ورما نے گزشتہ روز آریان کی ضمانت نہ ہونے پر ٹوئٹر پر کہا  شاہ رخ خان کے تمام حقیقی اور زہین مداحوں کو این سی بی کا شکرگزار ہونا چاہئے کیونکہ انہوں نے ان کے سپر اسٹار کے بیٹے کو ’’سپرڈوپر اسٹار‘‘بنادیا۔ میں شاہ رخ خان کا حقیقی پرستار ہونے کی حیثیت سے صرف ’’جے این سی بی‘‘ کا نعرہ لگاتا ہوں۔

رام گوپال ورما نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا میں شرط لگاتا ہوں کہ آنے والے مستقبل میں آریان خان کہیں گے کہ انہوں نے اپنے والد کی نسبت این سی بی سے اور جیل میں زندگی کے متعلق بہت کچھ سیکھا۔

رام گوپال ورما کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کو صرف سپر اسٹار بنایا لیکن این سی بی اسے زندگی کا دوسرا پہلو دکھاکر کہ دنیا اس کے والد کے کنٹرول میں نہیں ہے ’’سوپر(انتہائی) حساس اداکار‘‘ بنارہی ہے۔ اس طرح آریان کو زمینی حقائق کو سمجھ کر اپنی کارکردگی اور اپنی شخصیت کو لاجواب بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ گزشتہ روز  منشیات کیس میں گرفتار کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی این سی بی کے وکیل کے دلائل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ضمانت نہیں ہوسکی تھی اور سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔ آج ایک بار پھر آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.