انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

8

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں  اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 175روپے 48 پیسے تھی تاہم آج انٹر بینک میں ڈالر تگڑا دیکھا جارہا ہے، ڈالر کی قدر 94 پیسے اضافہ سے 176 روپے 42 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 24 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان پر واجب الادا بیرونی قرضوں کی مالیت میں بھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

سینیٹ میں پیش کی گئی اندرونی و بیرونی قرضوں کی تفصیلات کے مطابق جون 2018 میں ملک کے اندرونی قرضے 16.4 ٹریلین تھےجبکہ اگست 2021 تک اندرونی قرض 26 ہزار ارب روپے سے بڑھ گئے۔

اس کے علاوہ بیرونی قرض میں بھی ساڑھے 6 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، جون 2018 میں بیرونی قرض ساڑھے 8 ہزار ارب روپے تھا جبکہ اگست 2021 تک بیرونی قرض ساڑھے 14 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.