اداکارہ میرا نے اپنا نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنالیا

5

پاکستان کی سینئر اداکارہ و فیشن ماڈل نے اپنا نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا لیا۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔

شئیر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے اپنے مداحوں کو نئے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں نئے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ میرا نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے، براہ مہربانی اس اکاؤنٹ کو فالو کیجیے۔

واضح رہے کہ میرا نے اپنے نئے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نام ارتضیٰ رباب اور ہینڈل میرا ارتضیٰ رکھا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.